نئی دہلی،7جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈی ڈی اے کی زمین پر چلنے والے 298نجی اسکولوں کی نرسری کلاس میں داخلے کا انتظار کر رہے والدین کو راحت دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے ان اداروں میں داخلے کو لے کر نئی ہدایات کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ڈی ڈی اے کی زمین پر چل رہے ذاتی اسکولوں کی نرسری کلاس میں داخلے کو لے کر رہنماہدایات کو منظوری دے دی گئی ہے،اب اسکول درخواست قبول کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ منظور شدہ رہنما ہدایات کو جلد ہی مطلع کیا جائے گا۔قومی دارالحکومت کے قریب 1400نجی اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سیشن کی شروعات کے لئے نرسری نامزدگی کا عمل دو جنوری سے شروع ہو گیا۔گزشتہ ہفتے حکومت نے ڈی ڈی اے کی زمین پر چلنے والے 298پرائیویٹ اسکولوں کو نئی ہدایات جاری کئے جانے تک داخلہ عمل کو روکنے کی ہدایت دی تھی۔